ابنا: اسرائیل نے شام پر امریکہ کے ممکنہ حملے کے پیش نظر مقبوضہ بیت المقدس میں میزائل شکن سسٹم نصب کردیا ہے۔میزائل شکن بیٹری شہر کے مغرب میں نصب کی گئی ہے۔اسرائیلی فوج کی خاتون ترجمان نے کہا کہ 'دفاعی نظاموں کو صورت حال کے جائزے کے بعد نصب کیا گیا ہے'۔اس سے پہلے اسرائیل نے اگست کے آخر میں تل ابیب کے علاقے میں اینٹی میزائل سسٹم کی ایک بیٹری نصب کی تھی،اس وقت اسرائیل نے سات بیٹریاں زیر استعمال ہیں اور انھیں کسی بھی جانب سے میزائل حملے کو ناکام بنانے کیلئے نصب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شام پر امریکہ کے ممکنہ حملے کی صورت میں اسرائیل تباہ ہوسکتا ہے۔ اور رہی بات اینٹی میزائل سسٹم کی تو یہ سب جانے ہیں کی پچھلی بار حماس کے راکٹوں نے اس نظام کو فیل کر دیا تھا اور اس ک ے بعد اسرائیل وزیر دفاع مستعفی ہو گئے تھے۔......./169
8 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 461193
اسرائیل نے شام پر امریکہ کے ممکنہ حملے کے پیش نظر مقبوضہ بیت المقدس میں میزائل شکن سسٹم نصب کردیا ہے۔